لاہور (عکس آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں اللّٰہ کو راضی کریں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس مشکل گھڑی میں اللّٰہ کو راضی کریں۔
انہوں نے کہاکہ گھروں میں قرآن پاک کی تلاوت اور نمازوں کا اہتمام کریں۔لیگ اسپن لیجنڈ نے کہا کہ ہمیں حکومت کا ساتھ دینا ہوگا اور احتیاط کرنا ہوگی۔مشتاق احمد نے کہا کہ خود کو اور گھر کو صاف ستھرا رکھیں اور بار بار ہاتھ دھوئیں۔