اداکار نعمان اعجاز

مشکل کردار ادا کرنے سے فنکار کی فنی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں ‘ نعمان اعجاز

لاہور (عکس آن لائن) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ مشکل کردار ادا کرنے میں زیادہ لطف آتا ہے ،

اسی لیے ہمیشہ چیلنجنگ کردار قبول کرنے کو ترجیح دیتا ہوں ،مشکل کردار ادا کرنے سے فنکار کی فنی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں.

اور اسے کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے ۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ آج جو بھی بڑے اداکار

سکرین پر نظر آتے ہیں انہوں نے اپنے کیریئر میں بے شمار مشکل کردار ادا کر کے اپنی شناخت بنائی ہے۔

کسی اداکار کا خوبصورت ہونا اتنا اہم نہیں جتنی اس کی اداکاری ہے ۔ البتہ اگر فنکار خوبصورت ہو،

اور اس میں فنی صلاحیتیں موجود ہوں تو وہ سونے پر سہاگہ کا کام دیتی ہیں۔نعمان اعجاز نے کہا،

کہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریلزمیں کام کیا ہے مگر فن کی پیاس ابھی باقی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں