اشرف بھٹی

مشکل حالات کے باوجود تاجر معیشت کی بہتری کیلئے تعاون کر رہے ہیں’ اشرف بھٹی

لاہور( عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات کے باوجود تاجر طبقہ معیشت کی بہتری کیلئے اپنا ہر ممکن تعاون پیش کر رہاہے ، حکومتی فیصلوں کے نفاذ اور کسی بھی اسکیم کی کامیابی کیلئے تاجر تنظیموں کے عہدیداران سے موثر رابطے ضروری ہیں اس لئے فوکل پرسنز کی تعیناتی کی جانی چاہیے ۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ بھاری یوٹیلٹی بلز ،بے پناہ مہنگائی اورعوام کی قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے تاجر پہلے ہی مشکلات سے دوچارہیں ،حکومت سے اپیل ہے کہ ایف بی آر سمیت دیگر محکموں کوپابند کیا جائے کہ وہ تاجروں میں خوف و ہراس نہ پھیلائیں بلکہ مسائل کے حل کیلئے مشاورت کے عمل کو فروغ دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح اعلان کر چکے ہیں کہ ایف بی آر کی اسکیم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے ، حکومتی شخصیات اور سرکاری افسران تاجر تنظیموں کے رہنمائوں سے موثر روابط کے لئے فوکل پرسنز مقرر کریں تاکہ سازگار ماحول کو فروغ مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں