مشروم

مشروم کی بے شمار اقسام اس وقت تک دریافت ہوچکی ہیں، زرعی ماہرین

قصور(عکس آں لائن):زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ مشروم کی بے شمار اقسام اس وقت تک دریافت ہوچکی ہیں، جن میں 150اقسام کھانے کے قابل ہیں، جن میں سے 50کے قریب بے حد لذیذ’ 50درمیانے درجے کی ذائقہ دار اور50کم لذت کی حامل ہیں انہوں نے کہا کہ مشروم برآمدکرکے ہزاروں افرادملک کیلئے کروڑوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، لہذا اگر حکومت مشروم کی کاشت کی حوصلہ افزائی کرے تو اس سے مزید بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ مشروم میں 30سے 35فیصد تک پروٹین ’25سے 30فیصدتک وٹامن ڈی او ردیگر وٹامنز بھی ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مشروم میں کیلشیم’ فاسفورس’ دیگر نمکیات بھی انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں نشاستہ اور روغنیات کی مقداربہت کم ہے جس کی بنا پر شوگر اوردل کے امراض میں مبتلا مریضوں سمیت غریب لوگوں کیلئے مثالی غذا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جوخواتین اپنے آپ کو سمارٹ رکھناچاہتی ہیں وہ مشروم استعمال کرکے ڈائٹنگ کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مشروم اپنے اجزا کے باعث انسان کیلئے انتہائی مفیدثابت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں