صدررئیسی

مشرق وسطی میں امریکی فوج کی موجودگی ہمیشہ تباہ کن رہی،ایران

تہران(عکس آن لائن)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مشرق وسطی میں امریکی فوج اور امریکی فوجی اڈوں کی کی موجودگی کو پورے خطے کے لیے خطرناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہمارے خطے میں امریکی افواج کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں ہے۔

امریکی افواج کی خطے میں اس وقت موجودگی کے علاوہ ماضی میں تعیناتی کا حوالہ دیتے ہوئے عراق، شام اور افغانستان کا بھی ذکر کیا۔

ابراہیم رئیسی نے کہا کسی بھی طور امریکی افواج نے خطے کو سلامتی نہیں دی ہے بلکہ سلامتی کو خطرے میں ہی ڈالا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں