یوکرینی صدر

مشرقی خطے میں جاری لڑائی آنیوالے ہفتوں میں جنگ کا رخ طے کرے گی،یوکرینی صدر

کیف(عکس آن لائن) یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ مشرقی خطے میں جاری لڑائی آنے والے ہفتوں میں جنگ کا رخ طے کریگی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ویڈیو بیان میں قوم سے خطاب کے دوران یوکرینی صدرکا کہنا تھا کہ وہ روس کے تباہ کن حملوں کے سامنے ڈٹے رہیں۔ادھر روسی افواج نے سیویروڈونیٹسک کے صنعتی مرکز میں بچ جانے والے یوکرینی فوجیوں کا رابطہ منقطع کرنے کی کوششیں تیز کر تے ہوئے شہر کے تینوں پلوں کو تباہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں