انقرہ(عکس آن لائن)مشرقی ترکی میں برف کا تودہ گرنے سے 38 امدادی ورکرز ہلاک ہو گئے۔ درجنوں امدادی ورکرز برفی تودے کے گرنے سے ابھی تک لاپتہ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمرجنسی ریسکیو آپریشن میں پچیس ورکروں کو برف میں سے نکالا جا چکا ہے۔
برف میں سے نکالے گئے افراد کی صحت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ برف کا تودہ گرنے کے بعد ایمرجنسی سروس نے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔پہلے برفانی تودے کے گرنے سے ایک ایمبولنس اور منی بس دب کر رہ گئی تھیں جبکہ دوسرا برفانی تودہ 300 امدادی ورکروں پر گرا تھا۔