واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی محکمہ دفاع نے کہاہے کہ وہ مشرق وسطی میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد میں کمی کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل امریکی اخبار نے اپنی ایک خبر میں بتایا تھا کہ امریکا مشرق وسطی سے میزائل شکن نظام پیٹریاٹ کی آٹھ بیٹریاں بھی نکال رہا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ میزائل شکن نظام کویت، اردن اور سعودی عرب سے نکالا جا رہا ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ اس میزائل شکن نظام کی ہر بیٹری کو چلانے کے کام میں سینکڑوں فوجی اور سویلین اہلکار شامل ہوتے ہیں۔ پینٹاگون کا کہناتھا کہ مشرقِ وسطی سے کچھ فوجی یونٹس کو دیگر ممالک میں منتقل کیا جا رہا ہے۔