فردوس عاشق اعوان

مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ،حکومت قانونی ٹیم سے مشاورت کرکے موقف دے گی، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سنگین غداری کیس کے فیصلے پر قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد اپنا موقف دے گی۔ منگل کو فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد کہا کہ انہوں نے مشرف کی سزائے موت کا سنا ہے لیکن ابھی پوری خبر کا پتہ چلنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی قانونی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر اس فیصلے کے قانونی اور سیاسی پہلوں کو دیکھے گی جس کے بعد حکومتی بیانیہ سامنے لایا جائے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم بدھ کو واپس آرہے ہیں جس کے بعد وہ اس کے لیگل فریم ورک کو دیکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں