اسلام آباد (عکس آن لائن):مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے اسلام آباد میں سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تحریک التوا سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے میڈیا آفس کے مطابق مشاہد حسین سید نے اپنی تحریک التوا میں پیر 17 جنوری کو اسلام آباد میں دہشت گردوں کے حملے کاحوالہ دیا ہے جس میں پولیس کا ایک اہلکار شہیدہوا ۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ عوامی نوعیت کے معاملے کو ایوان کی کارروائی روک کر زیر بحث لایا جائے اور حکومت کی جانب سے بتایا جائے کہ اس طرح کے واقعات کے سد باب کے لئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔