مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے مسلم لیگ ن کو اکیس اکتوبرکومینار پاکستان پرجلسے کی اجازت دے دی۔ ڈپٹی کمشنر نے این او سی جاری کر دیا۔ مسلم لیگ ن نے جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرائی تھی۔

یاد رہے کہ قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس آنےکے لیے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ نوازشریف سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد دبئی پہنچیں گے جہاں سے 21 اکتوبر کو وہ خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں