لاہور(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پارٹی صدر شہباز شریف کی ہدایت پر مریم اورنگزیب اور سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کی طرف سے پٹیشن دائر کی جائے گی ۔
بتایاگیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میڈیا، اظہار رائے کی آزادیوں کے خلاف قانون کو چیلنج کرنے کے لئے پٹیشن تیار کر لی ہے جسے جلد دائر کیا جائے گا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)نے حکومت کی جانب سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا۔