مسلم لیگ ن سرگودھا

مسلم لیگ ن سرگودھا کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹرز، طبی عملے کے لئے حفاظتی کٹس تقسیم

ساہی وال/سرگودھا(نما ئند ہ عکس آن لائن)مسلم لیگ ن ضلع سرگودھا کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لئے حفاظتی کٹس ودیگر ضروری سامان تقسیم کر دیا گیا اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا ،

ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان نے متعلقہ ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس اور سینٹائزر ، ماسک ، صابن ودیگر سامان ان کے سپرد کیا اس موقع پر لیگی راہنماء رائے حامد رضابھٹی ، بیرسٹر تیمور علی خان بلوچ ، ملک رب نوازفروکہ ، ملک اسد اکرم کچھیلا ، طارق محمود قاسمی ، خالد محمود تتلہ ، ملک عبدالرؤف ، رانا محمد حیات جھمٹ ، الیاس ساجد گجر ، اقبال خان ککے زئی ، خواجہ مزمل رؤف ودیگر بھی موجود تھے ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر اول دستہ کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز ودیگر طبی عملے کے لئے حفاظتی کٹس ، سینٹائزر ، ماسک ، صابن اور کرونا وائرس سے بچاؤ کا ہدایت نامہ تقسیم کیا گیا اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس ودیگر سامان پہنچا دیا گیا

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہبازشریف کی ہدایت پر ضلع بھرکے اراکین اسمبلی خصوصا ڈاکٹر لیاقت علی خان کی جانب سے اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کیا مسلم لیگ ن نے ہر مشکل وقت میں پاکستانی قوم کے لئے اہم کردار ادا کیا اور اس مشکل کی گھڑی میں مسلم لیگ ن کی قیادت اور راہنماء قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بعدازاں لیگی راہنماء چوہدری شاہ نواز رانجھا اور ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان نے سرگودھا سٹی کے ناکوں پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں میں ماسک ، سینٹائزر اورصابن تقسیم کئے ۔
23.04.2020

اپنا تبصرہ بھیجیں