سرگودھا(عکس آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی منظوری میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف سے لے لی گئی ہیں۔زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ این اے 75سے نوشین افتخار اور پی پی 51سے مسز طلعت منظور چیمہ مسلم لیگ(ن) کی امیدوار ہونگی۔
انہوں نے بتایا کہ پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے جن امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان کو تاکید کی جاتی ہے وہ اپنے کاغذات واپس لے لیں’اور دونوں حلقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اب پارٹی کی نامزد امیدواروں کو مکمل سپورٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ دونوں حلقوں سے تمام پارٹی ٹکٹ کے امیدوار دونوں لیگی امیدواروں کی بھرپور کمپئین چلائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ دونوں اضلاع میں مقامی ایم این اے ،ایم پی ایز اور پارٹی عہدیداران امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں حلقوں میں الیکشن کمیٹیاں تشکیل دے دیں گئی ہیں جو دونوں لیگی امیدواروں کی بھرپور کمپئین چلائیں گے۔جس میں مریم نواز شریف دیگر پارٹی رہنماؤں شامل ہوں گئیں۔