اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ بشری انصاری نے کہا کہ اس وقت تمام امت مسلمہ کو اپنے ربّ کو منانے کی ضرورت ہے۔بشری انصاری نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہمارا رب ہم سے ناراض ہے اور ہمیں اس وقت اسے منانے کیلئے بہترین عمل کرنیکی ضرورت ہے جس میں حقوق العباد بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اس وقت اللہ کے بندوں کو راضی کرلیا تو وہ ہم سے راضی ہوجائے گا اور اس کے لئے ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنے کیساتھ ساتھ اپنے تمام بہن بھائیوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہیں جو اس وقت ہماری مدد کے طلب گار ہیں۔