پریڈ کا تھیم

مسلح افواج کی پریڈ کا تھیم ایک قوم اور ایک منزل مختلف رنگوں میں نظر آیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کا تھیم ایک قوم اور ایک منزل مختلف رنگوں میں نظر آیا۔جمعرات کو مسلح افواج کی پریڈ کی مرکزی تقریب میں بری فوج کے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل سید نعمان علی ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تشریف لائے جبکہ صدر مملکت عارف علوی مہمان خصوصی تھے۔ پریڈ کا تھیم ایک قوم اور ایک منزل مختلف رنگوں میں نظر آیا۔ لیڈیز دستے میں پولیس ، رینجرز ، اے این ایف اور اے ایس ایف خواتین افسران شامل تھیں اور پریڈ کا اہم حصہ پرائیڈ آف پاکستان انکلوژر تھا، اس انکلوژر میں ایسے افراد شامل تھے جنہوں نے اپنے شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں مختلف فلوٹس پر پاکستان کے تشخص کی احسن انداز میں عکاسی کی گئی اور ڈھول پارٹی نے مختلف دھنوں سے تمام علاقوں کی نمائندگی کی ،خواتین ڈھولچی ڈھول پارٹی کا اہم حصہ تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں