مدینہ منورہ (عکس آن لائن) سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے گیارہ دروازے نمازیوں کے لیے کھول دیے گئے ۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی کی انتطامیہ نے کہا ہے کہ زائرین حفاظتی انتظامات کی پابندی کررہے ہیں اس کی بدولت نمازیوں کی صحت و سلامتی کے معاملات عمدہ شکل میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
مسجد نبوی کورونا وائرس کی وجہ سے ان دنوں روزانہ عشا کی نماز کے بعد بند کردی جاتی ہے اور فجر سے ایک گھنٹے قبل کھولنا شروع کر دیا گیا ہے۔ فرض نمازیں جماعت سے صرف صحنوں اور نئے توسیعی حصوں میں ادا کی جارہی ہیں،پرانا حصہ تاحال بند ہے جبکہ تحفیظ قرآن کی کلاسیں اور علمی لیکچرز بھی معطل ہیں۔ انتطامیہ نے 7 دروازے مردوں اور چار دروازے خواتین کے لیے مخصوص کیے ہیں،تمام دروازوں پر تھرمل کیمرے نصب ہیں۔
نمازی گنجائش سے چالیس فیصد کی حد تک ہی گروپوں کی صورت میں اندر بھیجے جارہے ہیں۔ مسجد کے تمام قالین بھی اٹھا لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مسجد نبوی میں بچوں کا داخلہ اور صحنوں میں افطار دسترخوان لگانے کی ممانعت ہے اور آب زم زم کے کولرز بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔