نماز تراویح

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز تراویح ادا کی جائیگی، امام کعبہ

مکہ مکرمہ(عکس آن لائن) مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز تراویح ادا کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان امام کعبہ نے کیا ۔عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ دونوں مساجد میں نماز تراویح دس رکعت کی ہو گی۔امام کعبہ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازیوں کی پابندی برقرار رہے گی۔

نماز تراویح میں مساجد کی انتظامیہ اور خادمین شریک ہوں گے۔دونوں مقدس مقامات پر افطار دستر خوان پر پابندی عائد رہے گی۔امام کعبہ کے مطابق رمضان المبارک کے پورے مہینے مستحق افراد اور گھرانوں میں رمضان راشن تقسیم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں