رام اللہ(عکس آن لائن)فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کی یلغار اور مقدس مقام کی مسلسل بے حرمتی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ پریہودی آباد کاروں کی یلغار مقدس مقام میں اشتعال انگیزی ہے۔
فلسطینی وزارت وقاف کے سیکرٹری حسام ابو الرب نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے روز مرہ کی بنیاد پر جاری دھاوے فلسطینیوں کی مذہبی آزادی پرحملہ اور کھلی اشتعال انگیزی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام اور صہیونی ریاست یہودی آباد کاروں کے دھاوے مذہبی آزادیوں، مساجد اور مقدس مقامات کو نقصان پہنچانے کی ازش کررہی ہے۔ انہوں نے یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول پر مسلسل دھاوے بند کرنے اور مقدس مقام کی بے حرمتی روکنے کا مطالبہ کیا