فردوس عاشق اعوان

مستقبل کے معماروں کو بہتر تعلیم کی فراہمی وزیراعظم کی قوم سے کمٹمنٹ ہے،فردوس عاشق اعوان

لاہور (عکس آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر بچے کو بہتر تعلیم کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا منشور ہے، مستقبل کے معماروں کو بہتر تعلیم کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کی قوم سے کمٹمنٹ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بزدار حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں تعلیم کیلئے مجموعی طور پر 442 ارب روپے رکھے گئے، گزشتہ بجٹ کی نسبت تعلیم کے بجٹ میں 51 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب پنجاب کا ہر بچہ اور نوجوان بہتر تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوگا، نوجوان بہتر تعلیم کے حصول سے گالی و بدکلامی کو پنجاب کا کلچر کہنے والے غیرت و اخلاقیات سے عاری سیاستدانوں کی غلامی سے آزاد ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں