روبی انعم

مستحق فنکاروںکیلئے پانچ ہزار کی مالی امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے’ روبی انعم

لاہور(عکس آن لائن )سینئر اداکارہ روبی انعم نے حکومت کی جانب سے آرٹسٹ سپورٹ فنڈکے تحت مستحق فنکاروںکو پانچ ہزار روپے کی مالی امداد کو اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں روبی انعم نے کہا ہے کہ اپنے شہریوں کی کفالت اوران کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ہاںآنے والی حکومتیں اس کے لئے کوئی باقاعدہ میکنزم نہیںبنا سکیں ۔یہ اطلاعات ہیں کہ حکومت یکم اپریل سے مستحق فنکاروں کو پانچ ہزار روپے ماہانہ مالی امداددے گی لیکن یہ موجودہ مہنگائی کے دور میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے ۔ میں بر ملا کہتی ہوں جو اس کے حقدار نہیں انہیں کسی مستحق کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنا چاہیے لیکن حکومت کو چاہیے کہ اس امداد میں اضافہ کرے اوردوسرا یہ بلا تعطل ہونا چاہیے ،حکومت مستحق فنکاروں کو ہیلتھ کارڈ کا بھی اجراء کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں