ویب ڈیسک (عکس آن لائن ) بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشتگرد برینڈن ٹیرنٹ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
برینڈن ٹیرنٹ نے پہلے صحت جرم سے انکار کیا تاہم بعد میں جرم قبول کرلیا جب کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملزم کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا ایڈرن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد برینڈن ٹیرنٹ عمر قید کی سزا کا ہی مستحق تھا۔
ہائیکورٹ کے جج کیمرون مینڈر نے کرائسٹ چرچ میں کہا کہ سزا کی کوئی معینہ مدت کافی نہیں ہوگی۔
جج نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ ‘تمہارے جرائم اتنے گھناؤنے ہیں کہ اگر مرنے تک تم کو حراست میں رکھا جائے تو بھی سزا اور مذمت کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا جاسکے گا
Load/Hide Comments