اسلام آباد (عکس آن لائن) سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکہ بھارت پر زور ڈالے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ، پانچ مہینے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کشمیر میں کرفیو ہے۔
انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کشمیر کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امریکہ بھارت پر زور ڈالے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ پانچ مہینے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کشمیر میں کرفیو ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کشمیر میں کرفیو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ حریت قیادت سمیت کئی ہزار نوجوان بھارتی قید میں ہیں۔ عالمی برداری کو قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی بربریت کے خلاف آواز بلند کرے۔