کراچی (نمائندہ عکس ) مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ، پاکستان نیول اکیڈمی کے جوانوں نے گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ اتوار کو 75ویں یوم آزادی اور 14 اگست کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر پاکستان نیول اکیڈمی کے جوانوں نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اعزازی گارڈ پاکستان نیوی اکیڈمی کے کیڈٹس اور سیلرز کے دستوں پر مشتمل ہیں۔ دستوں کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر لیفٹیننٹ کمانڈر سید محمد داد نے پرڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دیئے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اعزازی گارڈز کی ذمہ داریاں خواتین کیڈیس نے بھی سنبھالیں۔ پاکستان نیول اکیڈمی کی 2خواتین کیڈٹس اعزاز گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالے والوں میں شامل ہیں۔