لاہور(عکس آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام پوچھتے ہیں کہ مریم صفدر کس منہ سے پارلیمنٹ ہائوس کے احاطے میں داخل ہوئیں ،عوام تو یہ سمجھ رہے تھے شاید مریم صفدر لیگی اراکین اسمبلی کے جھنڈکے ہمراہ سپیکر کواستعفے دینے گئی ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم بی بی آپ این آراو کیلئے دن رات کوشاںہیں ،آپ کے خاندان نے تو این آر او کے حصول کیلئے منت کی دیگیں بھی مانگی ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بتایا جائے مریم صفدر نے پارلیمنٹ میں کس حیثیت سے منتخب نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کی، آپ کی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی ،آپ ایسے ہی پارٹی اجلاسوں کی صدارت کے بہانے پارلیمنٹ ہائوس آیا کریں گی ۔
انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کو آج این آراو مل جائے تو یہ پی ڈی ایم کی نام نہاد تحریک کوسمندر برد کر کے بیرون ملک اڑان بھرجائیںگی۔