عظمیٰ بخاری

مریم نواز کے وزیراعلی بننے کے بعد پنجاب میں کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے وزیراعلی بننے کے بعد پنجاب میں کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے،رمضان المبارک کی آمد سے قبل بدقسمتی سے مہنگائی کا ایک طوفان آتا ہے ،

اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر چیک رکھنے کے لئے ایک نیا محکمہ تشکیل دیا جا رہا ہے ، 64 لاکھ خاندانوں کو ملکی تاریخ میں پہلی بار گھر کی دہلیز پر رمضان پیکٹ پہنچائے جائیں گے ، سستے رمضان بازار بھی لگائے جائیں گے ،رمضان نگہبان پیکج پر نواز شریف کی تصویر ہونا کوئی ایشو نہیں ،ہمارے ہر پیکج پر نواز شریف کی تصویر لازمی ہو گی جو آپ کو برداشت کرنا ہو گی ،اب صوبہ بھر میں خواتین کے خلاف تشدد کا بھی خاتمہ ہو گا م سیف سٹی اتھارٹی نے اس حوالے سے ایک نئی ایپ (Never again) بنا لی ہے جسے 8مارچ کو وزیراعلی مریم نواز لانچ کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نوازکووزیراعلی کامنصب سنبھالیایک ہفتہ ہواہے، وہ تعلیم اور صحت کے شعبے کیلئے اہم اقدامات کررہی ہیں۔پنجاب میں کام ہوتاہوانظرآرہاہے، نئے نظام کو متعارف کرارہے ہیں، صاف ستھرا پنجاب کا آغاز ہوگیا ہے،پنجاب کے تمام محکمے مکمل کام کر رہے ہیں ،

ڈور پھرنے کا واقعہ ہو یا کسی خاتون پر تیزاب گردی کا واقعہ یا کسی ملازمہ پر تشدد ہو، مریم نواز کے لئے یہ ناقابل برداشت واقعات ہیں ، ان واقعات کے میڈیا پر رپورٹ ہونے سے پہلے مریم نواز رپورٹ لے لیتی ہیں، ان واقعات کے ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل بدقسمتی سے مہنگائی کا ایک طوفان آتا ہے ، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر چیک رکھنے کے لئے ایک نیا محکمہ تشکیل دیا جا رہا ہے ،

64 لاکھ خاندانوں کو ملکی تاریخ میں پہلی بار گھر کی دہلیز پر رمضان پیکٹ پہنچائے جائیں گے ، سستے رمضان بازار بھی لگائے جائیں گے ۔15 اضلاع میں پہلے ماڈل رمضان بازار نہیں ہوتے تھے، اب وہاں بھی یہ بازار لگائے جا رہے ہیں ۔بڑے اور پوش علاقوں میں تو صفائی ہو جاتی ہے لیکن غریب علاقوں اور دیہات میں صفائی نہیں ہوا کرتی تھی ، لیکن مریم نواز نے ملکل صفائی کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا ہے ، اب روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا عمل جاری ہے ۔عظمی بخاری نے بڑی سکرین پر کوڑا کرکٹ اٹھانے سے پہلے اور بعد کی تصاویر میڈیا کو دکھائیں ۔

انہوںنے کہا کہ یہ کام پہلے بھی ہو سکتے تھے لیکن نہیں ہوئے کیونکہ ویژن نہیں تھا ، اب صوبہ بھر میں خواتین کے خلاف تشدد کا بھی خاتمہ ہو گا م سیف سٹی اتھارٹی نے اس حوالے سے ایک نئی ایپ (Never again) بنا لی ہے جسے 8مارچ کو وزیراعلی مریم نواز لانچ کریں گے ،اب 15پر آنے والی کالز کو بھی اس کے ساتھ اٹیچ کیا جائے گا ، رسپانس ٹائم کو بھی کم سے کم کیا جا رہا ہے ،وزیراعلی کی ٹیم ہر لمحے پر متاثرہ خاتون سے رابطے میں ہو گی ، پنجاب کی خواتین کے ساتھ وزیراعلی مریم نواز ہے وعدے پر مکمل عملدرآمد ہو گا ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک صوبے میں کسی خاتون پر جوتا مارنے پر فخر کیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعلی مریم نواز نے ایک بچی کا حجاب ٹھیک کیا تو اس پر اعتراض کیا جا رہا ہے ، یہ ہماری اور ان کی قیادت کے درمیان بنیادی فرق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کوئی پریشر نہیں لیتی ہیں ،وزیراعلی ڈیڈ لائن کے ساتھ ٹاسک دیتی ہیں اور اس ٹاسک کی باقاعدہ رپورٹ بھی لی جاتی ہے ، تجاوزات والوں کو بھی ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے ، کسی غریب کا رزق اٹھا دینا ہمارا مطمع نظر نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوڑا ٹیکس کے حوالے سے ابھی تک تو کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن بہرحال ہمیں اس طرف جانا ہی ہو گا، کوڑا ٹھکانے لگانے کے لئے نئی ڈمپنگ سائٹس پر بھی کام ہو رہا ہے ، اس کوڑے کی ری سائیکلنگ کے پراجیکٹ مثلاً بائیو گیس یا بجلی وغیرہ پر بھی کام جاری ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کابینہ ایک آدھ دن میں بن جائے گی ۔بجلی بل کم کرنے کے لئے سولر پینلز کی فراہمی پر وزیراعلی نے ہدایات دے دی ہیں ، مریم نواز رسمی کارروائی برداشت نہیں کریں گی کیونکہ وہ انڈر ٹریننگ نہیں بلکہ ٹرینڈ وزیراعلی ہیں ۔

عظمیٰ بخاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کی تفتیش ابھی جاری ہیں لیکن ابھی اس حوالے سے مزید تفصیلات موجود نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر مسلسل نظر رکھی جائے گی اور مصنوعی مہنگائی نہیں ہونے دی جائے گی ، غریب اور مستحق افراد کا ڈیٹا بیس تیار کیا جا رہا ہے ، ہم پر پریشر تھا کہ رمضان پیکج اراکین اسمبلی کے ذریعے دیا جائے لیکن وزیراعلی پنجاب نے اس کو مسترد کر دیا ہے ،

وزیراعلی مریم نواز سب کی وزیراعلی ہیں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی ، رمضان نگہبان پیکج پر نواز شریف کی تصویر ہونا کوئی ایشو نہیں ہے ۔ہمارے ہر پیکج پر نواز شریف کی تصویر لازمی ہو گی جو آپ کو برداشت کرنا ہو گی ۔وزیراعلی صاحبہ نے نیا سروے کروانے کا حکم دے دیا ہے جس میں پنجاب کے مستحقین کا الگ ڈیٹا مرتب کروایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں