جیل منتقل

مریم نواز کو اپنے والد میاں نواز شریف کی عیا دت کے بعد اسپتال سے واپس جیل منتقل کر دیا گیا

لاہور (عکس آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو سروسز اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطا بق بد ھ کی رات وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا جہاں انہوں نے والد نواز شریف سے ملاقات کی،والد سے ملاقات کے دوران مریم نواز کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال میں ہی داخل کرلیا گیا،

نوازشریف وی وی آئی پی روم ایک میں ہیں جب کہ مریم نواز کو وی وی آئی پی روم 2 میں داخل کیا گیا تھا، مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے اور ان کی ای سی جی کی گئی جو کہ نارمل آئی، مریم نواز کو ٹھنڈے پسینے آئے، ان کا بلڈ پریشر نارمل تھا لہذا ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، مریم نواز کو ایک رات سروسز اسپتال میں رکھے جانے اور ان کی طبعیت میں بہتری کے بعد انہیں جمعرات کی علی الصبح جیل منتقل کر دیا گیا، مریم نوازکو چیکنگ کے بعد بیرک میں منتقل کردیا گیا،قبل ازیں مریم نواز نے والد سے ملاقات سے پہلے ڈاکٹروں سے نواز شریف کی صحت سے متعلق بریفنگ لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں