اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کاجلسوں سے ریلیوں اور کارنر میٹنگز تک کا سفر انکے تاریک سیاسی مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عوام کاز کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،وہ مفادپرست سیاست کا ایندھن بننے کیلئے تیار نہیں۔
سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ انکی سیاست شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گئی،حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے۔