اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی کے سابق ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز افضل اور احسن رضاخان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اداروں کو استعمال کر کے ایک ووٹ چور بزدل ،عوام سے خوفزدہ اور نالائق شخص ہی اپنے سیاسی مخالفین سے انتقام لے سکتا ہے۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بعد ایف آئی نیازی گٹھ جوڑ سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ ٹولہ سیاسی مخالفین کے خلاف بیس سال پرانے مقدمات زندہ کر کے اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ جعلی ٹولہ سیاسی مخالفین کو ڈرانے کی ناکام کوشش میں اپنی گھٹیا ، چھوٹی اور پست سوچ کو بے نقاب کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب خوفزدہ ہو کر بے بنیاد مقدمات بنا کر لاہور جلسہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ،عمران صاحب لاہور جلسہ تو انشااللہ ہوگا ۔