مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کی جہانگیر ترین کی صحت یابی کی دعا

اسلام آباد (عکس آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جہانگیر ترین کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگریب نے کہاکہ جہانگیر ترین صاحب کی علالت کی خبر سن کر دکھ ہوا ،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ جہانگیر ترین صاحب سمیت تمام بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

انہوںنے کہاکہ یقینا یہ ان کے اہل خانہ کے لئے ایک مشکل گھڑی ہے،ہم سب ان سے غمگساری و ہمدردی کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر اپنی معمول کی زندگی پھر سے شروع کریں۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں