اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر صحت عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران صاحب شہباز شریف سے توجہ ہٹ گئی ہو تو پمز میں 12 اضافی وینٹیلیٹرز کے مانیٹرز اور اِنفیوژن پمپس بھی فراہم کردیں ،اسلام آباد میں کورونا متاثرین ہر روز بڑھ رہے ہیں، فی الفور انفیوژن پمپس اور مانیٹر مہیا کریں ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ابھی تک 77 وینٹیلیٹرز کا پتہ نہیں ، عمران صاحب 77میں سے کچھ وینٹیلیٹرز پولی کلینک بجھوا دیں جہاں کورونا مریضوں کا برا حال ہے ،عمران صاحب اگر شہباز شریف سے سیاسی انتقام لینے سے فرصت مل گئی ہو تو فیڈرل گورنمنٹ ہسپتال کورونا کے لئے تیار کرا دیں ،
روز متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے ،عمران صاحب اگر سیاسی انتقام سے فرصت ملے تو پمز اور پولی کلینک میں مستقل ای ڈی لگائیں،نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار رہیب لیٹیشن میڈیسن اور فیڈرل گورنمنٹ ہسپتال میں بھی مستقل ای ڈی لگائیں ،عمران صاحب شہباز شریف کے بارے میں سوچنے سے فرصت ملے تو ڈی جی ہیلتھ کو فل چارج دیں ،عمران صاحب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں بھی ڈاکٹر کے پاس عارضی چارج ہے۔