مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے معاون خصوصی شہزاد اکبر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے معاون خصوصی شہزاد اکبر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔اپنے ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا نام لے کر آپ اپنی ناکامی، نااہلی اور جھوٹ چھپانہیں سکتے،ایسیٹ ریکوری یونٹ نے ایک سال میں کتنے بیرونِ ملک دورے کئے اور لوٹی ہوئی کتنی دولت واپس لائے،اس کاجواب دیں،شہبازشریف کا نام لے کر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کے مقدمے کے خوف سے روپوش شہزاد اکبر نوکری بچانے پھر منظر پرآگئے ہیں۔ انہوں نے معاون خصوصی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر صاحب، آپ نے جھوٹی خبر شائع کراکے ڈیلی میل کو پھنسادیا،چارماہ بعد پھرنمودار ہونے والے شہزاد اکبر بیان نہ دیں، بیرونِ ملک دوسوارب کہاں ہیں، اس کا جواب دیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن)کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل نے شہبازشریف کے ہتک عزت کے دعوے کے جواب پر مہلت مانگی ہے،ڈیلی میل والے شہزاد اکبر کو ڈھونڈرہے ہیں کہ جھوٹی خبر شائع کرائی تھی، اس کا ثبوت دیں،جھوٹی خبر چھپوانے کے بعد شہزاد اکبر لاپتہ ہوگئے تھے، سرکاری خرچ پر جھوٹے کاغذ لہرانے کے جھوٹے الزامات لگانے کا جواب دیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ چورچور کہنے والوں کی چور حکومت میں ایک سال میں جو کرپشن ہوئی آج بیرونی دنیا گواہی دے رہی ہے، ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی مسابقتی رپورٹ دوہزارانیس نے حکومت کی نالائقی، جھوٹ اور کرپشن کا پول کھول دیا ہے،جھوٹی اور چور حکومت نے دوسروں پرجھوٹے الزام لگائے، ملک کی جگ ہنسائی کروائی،ملک کو جھوٹ کی بنیاد پربدنام کیا اور خود کرپشن کا ریکارڈ قائم کیا ،جس وزیریا مشیر کی نوکری خطرے میں ہو، نوازشریف، شہبازشریف کا نام لینا شروع کر دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں