لاہور( عکس آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ مریم اورنگزیب اپنی حیثیت کے مطا بق بیان بازی کریں،حکومتی وزراء کیلئے مریم اورنگز یب کا ” غنڈہ ” کا لفظ استعمال کر نا ان کی کی بو کھلاہٹ کی عکاسی ہے ،قانون مذا ق نہیں نواز شر یف کو پاسپور ٹ کیلئے ہر صور ت قانونی راستہ اپنانا پڑے گا۔
اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ نواز شریف آئین اور قانون سے بالا تر نہیں پاسپور ٹ کیلئے جو قانو نی تقا ضے ہیں نوازشریف کو وہ ہر صور ت پورے کرنا پڑیں گے،مریم اورنگز یب شاہ سے زیادہ شاہ کی و فاد ار بننے کی چکر میں اپنی زبان پر کنٹرو ل کر یں اور حکومتی وزراء کیلئے غیر اخلا قی الفا ظ استعما ل کر نے سے گر یز کر یں۔ انہو ں نے کہاکہ مریم اورنگز یب شر یف فیملی کی نوکری اور ان کی خوشنودی حا صل کرنے کیلئے اخلا قیا ت کی تمام حدود کوکراس کر تی جا رہی ہیں جو کسی بھی لحا ظ سے منا سب با ت نہیں ہے اگر پی ٹی آئی کے کارکن ان کوانہی کی زبان میں جواب دیں گے تو پھر شکا یت نہیں چلے گا۔لہٰذا مر یم اور نگر یب پی ٹی آئی کے کارکنو ں کو دفاعی انداز میں گا لیا ں دینے پر مجبور نہ کر ے۔