ِکراچی (عکس آن لائن)گلوکارہ آئمہ بیگ سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کا شکار ہوگئیں۔گزشتہ روز گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مرر سیلفی شیئر کی جس میں وہ آئی فون ہاتھ میں تھامے مغربی طرز کا لباس پہنے شیشے کے سامنے کھڑی ہیں۔اس تصویر کو جہاں آئمہ کے مداحوں نے پسند کیا وہیں متعدد صارفین کی جانب سے گلوکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
اذلان نامی صارف نے گلوکارہ پر تنقید کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ مریض لگ رہی ہو جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو سائیکو تھراپسٹ کی ضرورت ہے۔عرفان نامی صارف نے آئمہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ کچھ کھایا پیاکرو اسٹک جیسی دکھتی ہو۔ایک صارف نے اداکارہ کے آئی فون پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ بڑا گندا رزلٹ ہے آپ کے آئی فون کا۔خیال رہے کہ گلوکارہ نے حال ہی میں اداکار وہدایت کار شہباز شگری سے منگنی کی ہے۔