شدید برف باری

مری، برف باری کے باعث درجہ حرارت منفی تین تک پہنچ گیا

مری (عکس آن لائن) مری میں شدید برف باری سے روزمرہ کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے جبکہ عوام گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے، درجہ حرارت منفی تین تک پہنچ گیا۔

مری میں ایک فٹ سے زائد برف جبکہ گلیات میں دوسے تین فٹ تک برف پڑی، مشکپوری اورمیرہ جانی پہاڑی چوٹیوں پر بھی برفباری ہوئی۔ محکمہ ہائی وے نے علی الصبح مری کی تمام شاہراؤں سے برف کاٹنے والی ہیوی مشینری کے ذریعے برف ہٹا کر ٹریفک کو رواں دواں کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں