ڈسکہ(نمائندہ عکس آن لائن)مرکزی جمعیت اہلحدیث واہلحدیث یوتھ فورس تحصیل ڈسکہ کا اہم اجلاس دفتر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل ڈسکہ بینک روڈ ڈسکہ میں این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی مرکزی ناظم سیاسی امور چوہدری کاشف نواز رندھاوا اور ایڈیشنل ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان رانا محمد شفیق خاں پسروری نے شرکت کی،
اجلاس کی صدارت حافظ محمد سلمان اعظم صدر اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب نے کی، اجلاس میں ڈاکٹر ریاض احمد امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل ڈسکہ،قاری محمد عرفان ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل ڈسکہ،فیضان اعظم نمائندہ پیغام ٹی وی ،مولانا اعجاز احمد ساہی ناظم تبلیغ مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل ڈسکہ،شیخ محمود احمد،سجاد احمد انصاری،نسیم اکرم یزدانی لیگی رہنما?ں محمد افضل منشائ،محمد فاروق گھمن،چوہدری تنویر اختر،محمد اقبال گل نے شرکت کی،اجلاس میں مرکزی ناظم سیاسی امور چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا کہ مرکزی امیر پروفیسر ساجدمیر کے احکامات پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے ن لیگی امیدوار سیدہ نوشین افتخار کو ووٹ دینگے اور مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کروانے کیلئے اپنی مکمل جدوجہد جاری رکھیں گے،
رانا شفیق پسروری نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اک نظریہ کی جنگ ہے اور ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کومہنگائی، بیروز گاری کے سوا کچھ نہیں دیا پی ٹی آئی حکومت عوام کوروز گار کے مواقع فراہم کرنے میں مکمل طو پر ناکام ہوچکی ہے اسی وجہ سے مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس مسلم لیگ(ن) کی مکمل سپورٹ کریگی۔