مرچ کی پنیری

مرچ کی پنیری جنوری کے مہینہ میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری جنوری کے مہینہ میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار مرچ کی پنیری کی کھیت میں منتقلی سے پہلے فی ایکڑ 10سے 12ٹن گوبرکی گلی سڑی کھادمیں20کلوگرام یوریاملاکر استعمال کریں

اورکھیت کی آبپاشی بھی کی جائے نیز وترآنے پر 2سے3مرتبہ ہل بمعہ سہاگہ چلاکر زمین کو چھوڑ دیں تاکہ جڑی بوٹیاں کاشت سے پہلے ا گ آئیں اسی طرح کاشتکار مرچ کی پنیری کی کاشت کے لئے ایسی زرخیز میرازمین کا انتخاب کریں جس میں نامیاتی مادہ وافر مقدارمیں موجود ہوتوکیونکہ ایسی زمین نمی دیرتک برقراررکھنے کی صلاحیت کی حامل ہوتی ہے اورمرچ کی جڑیں زمین کے نیچے سے آسانی سے خوراک حاصل کرکے خوب نشوونما پاتی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراحمدنوید امجدنے بتایا کہ کاشتکار جڑی بوٹیاں اگنے کے بعد دوبارہ ہل چلاکر جڑی بوٹیوں کی تلفی کرتے ہوئے کھیت کوکھلا چھوڑ دیاجائے تاکہ دھوپ لگنے سے زمینی بیماریوں کے جراثیم ختم ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں