ممبئی (عکس آن لائن)ابھرتی ہوئی بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے کہا ہے کہ وہ اپنی کامیابی پر تمام ساتھی اسٹارز کی شکر گزار ہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران مرونل کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھیوں اور سرپرستوں نے کئی موقع پر ان کی مدد کی ہے جس پر وہ ان کی مشکور ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ دلقیر سلمان سے لے کر وجے دیوراکونڈا تک اور شاہد کپور سے لے کر فرحان اختر تک سب ہی اسٹارز سے کچھ نا کچھ سیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے تمام ساتھی اداکار میرے دوست اور میرے سرپرست ہیں اور انہوں نے ہی مجھے ایک بہتر اداکارہ بنایا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں نے ہی انہیں کچھ نا کچھ سکھایا ہے جو وہ سیکھنا چاہتی تھیں۔ مرونل کا کہنا تھا کہ جان ابراہم، فرحان اختر اور ریتک روشن سے انہوں نے سیکھا کہ آپ ہر کردار میں ایک جیسی نظر نہیں آ سکتے، آپ کو اپنے آپ کو بھی سمجھنا پڑے گا۔