لاہور ( عکس آ ن لائن) پاکستانی معروف سینئر اداکار فردوس جمال نے اپنے انتقال کی افواہ پھیلانے والوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔مایہ ناز اداکار کا یہ ویڈیو پیغام ان کے بیٹے بازل فردوس کی جانب سے اپنے فیس بک اکائونٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔فردوس جمال کا اپنے اس 2منٹ 39سیکنڈ کے پیغام میں کہنا تھا کہ میرے مرنے کی خبریں پھیلانے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ الحمداللہ ابھی میں زندہ ہوں،
اللہ نے جتنی مجھے زندگی دی ہے میں اتنی زندگی ضرور جیئوں گا۔فردوس جمال نے اپنے ویڈیو پیغام میں موجودہ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے مشکل وقت میں پہلی بار کسی اداکار کے لیے اتنا کچھ کیا ہے، اپنے نمائندے کے ہاتھوں میرے لیے مالی مدد بھجوائی ہے۔فردوس جمال نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔