برائلر مرغی

مرغی کا گوشت 431 روپے کلو ہو گیا

لاہور (عکس آن لائن ) مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، فی کلو گوشت کی قیمت 431 روپے ہو گئی۔ برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 08 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی پانچ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 286 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ پرچون ریٹ 297 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے مرغی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی لیکن مرغی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے۔