ٹیکنا لوجی (عکس آن لائن ) مرسیڈیز بینز نے خود کار ڈرائیونگ کی سہولت سے مزین نئی ایس کلاس لگژری کار برطانیہ میں متعارف کروا دی۔ کار کی قیمت پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ ستر لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
اسٹیرنگ پر نصب پش بٹن کی مدد سے گاڑی آٹو ڈرائیو پر چلے گی، خودکار ڈرائیونگ کی حد رفتار ساٹھ کلومیٹر تک ہے۔ خودکار ڈرائیونگ سے سفر کے دوران ڈرائیور کچھ دیر کے لیے آرام کر سکے گا۔ڈرائیور فلم دیکھنے، ٹیکسٹ مسیج کرنے یا کتاب پڑھنے جیسے کام بھی کر سکے گا۔
Load/Hide Comments