کراچی(عکس آن لائن) اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ ساتھ مرد بھی جنسی ہراسانی اور تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یشما گل نے حال ہی میں جنسی ہراسانی پر اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ جنسی ہراسانی صنف کی پابند نہیں۔ یشما گل نے انسٹاگرام سٹوریز میں کہا ”مرد بھی جنسی تشدد کا شکار ہوسکتے ہیں۔ حالانکہ مرد اور لڑکے تشدد کے مرتکب افراد کی ایک بڑی اکثریت ہیں لیکن وہ بھی تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔
مردوں کو اکثر نہ صرف پریشان کیا جاتا ہے بلکہ جنسی طور پر ہراساں بھی کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردحضرات کی جانب سے بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، پاکستانی فلمساز جامی نے 2 سال قبل انکشاف کیا تھا کہ انہیں 13 سال قبل جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیاتھا، انہوں نے زیادتی کرنے والیشخص کا نام تو نہیں بتایاتاہم “میڈیا انڈسٹری کی ایک نامور شخصیت “کے الفاظ استعمال کئے۔