لاہور(عکس آن لائن)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں آج کے دور میں بھی خاتون کیلئے زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہے، مردوں کے معاشرے میں نام او رمقام بنانا کوئی آسان کام نہیں لیکن بہت سی خواتین اس میں کامیاب رہی ہیں ۔
ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ شوبز سمیت ہر شعبے میں آج بھی خواتین کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ ہمت نہیں ہارتیں اور آگے بڑھنے کی جستجو میں رہتی ہیں اور کامیاب بھی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین خود کو مضبوط کریں خاص طو رپر تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں جس سے ان کے اندر اعتماد آئے گا ۔ مردوں کے معاشرے میں نام او رمقام بنانے کے لئے ہمیں ہر ہنر آنا چاہیے جس کیلئے ہر وقت تگ و دو کرنے کی ضرورت ہے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں اور میوزک انڈسٹری کی ترقی فلم انڈسٹری کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے ۔