فائرنگ

مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ جاں بحق ،بیٹا زخمی

مردان(عکس آن لائن) صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں فائرنگ کاواقعہ رونما ہوا ہے،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا زخمی ہوگیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مردان کے علاقے گڑیالہ میں پیش آیا،جہاں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت فضل اکبر جبکہ زخمی شخص کی شناخت تاج اکبر کے نام سے کی گئی ہے، دونوں باپ بیٹا تھا، واقعے کے بعد پولیس نے لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں