مذہبی روا داری

مذہبی روا داری کی فضاءبر قرار رکھنے کے لیےمسیحی مذہبی راہنماءاور علماءکرام کی خدمات قابئل ستائش ہے

کمالیہ (نمائندہ عکس آن لائن ) مذہبی روا داری کی فضاءبر قرار رکھنے کے لیے ہماری مسیحی مذہبی راہنماءاور علماءکرام کی خدمات قابئل ستائش ہے مقامی مسائل کے حل کے لیے آپ اکابرین کا متحد ہونا خوش آئند ہے

ان خیالات کا اظہاروفاقی پارلیمانی سیکٹری برائے اقلیتی امور انسانی حقوق محترمہ شنیلا روتھ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مسیحی راہنماءاشرف جان سندھو سے اپنے دفتر اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران کہا انہوں نے اس موقع پر مذید کہا کہ جس منشور پر ہماری حکومت قائم ہوئی ہے ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں دن رات کام کر رہے ہیں تا کہ ملک میں بے روز گاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہو سکے اور ملک میں تمام اقلیتوں کے حقوق کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

انہوں مذید کہا کہ پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتی ہوں کہ اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں کا بائیکاٹ کر کے پاکستان سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا ہے کیونکہ عوام ان کو جان چکی ہے کہ یہ لوگ ملک کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں اگر یہ لوگ پاکستان سے محبت رکھتے تو پھر پاکستان کی تعمیر و ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش نہ کرتے پی ڈی ایم صرف اپنا ذاتی فائدہ چاہتی ہے عوام کی ان کو کوئی فکر نہیں اس موقع پر اشرف جان سندھو نے مسیحی برادری کے مسائل سے محترمہ شنیلا روتھ کو آگاہ کیا اور انکی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں