لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان چھپ چھپ کر ریلیاں دیکھتے ہیں ، کبھی ایک کو مذاکرات کے لئے بھیجا جارہا ہے اور کبھی دوسرے کو،عمران خان آپ کو گھر جانا ہی ہوگا ،پی ڈی ایم آپ کو گھر بھیج کر دم لے گی،عمران خان وزیر اعظم کی سیٹ کا خیال کریں اور فوری طور پر بے بنیاد پرچے واپس لیں ۔ ان خیالات کامریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ فاشسٹ سلیکٹڈ ٹولا اس وقت ملک پر حکمران ہے، آپ ہار چکے ہیں آپ نے تسلیم کرلیا ہے،آپ کو شرم آنی چاہیے ،آپ نے تو ایک کروڑ نوکری دینی تھی ۔انہوںنے کہاکہ ریلی کے دوران بٹ کڑاہی سے کھانے پر میں اور مریم نواز مذاق میں بات کررہے تھے کہ بٹ کڑائی پر پرچہ ہوگاتو وہی ہوا بٹ کڑاہی کے مالک کے خلاف مقدمہ کردیا گیا،اب ہم پاپا جونز کا پیزا کھانے جائیں گے ہمت ہے تو پرچہ کاٹیے گا، آپ کے اندر نہ ہمت ہے نہ اوقات ہے کہ پاپا جونز کے خلاف کاروائی کرسکیں،آپ کے پاس ڈے جے بٹ اور بٹ کڑائی پر پرچہ کاٹنے کا اختیار ہے۔
فوری طور پر پرچے واپس لیں وزیر اعظم کی سیٹ کا خیال کرے۔انہوںنے کہاکہ بیانیہ اب پاکستان کی عوام کا ہے، کل لاہور ڈویثرن آئی تھی بغیر مانگے استعفے دیئے۔ا نہوںنے کہاکہ ایک کرائے کا ترجمان کہہ رہا تھا ڈائیلوگ ہونا چاہیے، کونسا ڈائیلوگ ہم تو غدار ہے ،عمران خان آپ کو گھر جانا ہوگا ،پی ڈی ایم آپ کو گھر بھیج کر دم لے گی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کہتے تھے کہ کیپٹن اچھا ہوگا تو ٹیم اچھی ہوگی کیپٹن چور ہے۔ عوام کی طاقت کو اب چھپ چھپ کر سلیکٹڈ وزیر اعظم دیکھتا ہے،اب اپوزیشن کو ڈائیلاگ کا پیغام بھیجا جا رہا ہے ، کبھی ایک کو مذاکرات کے لئے بھیجتے ہیں کبھی دوسرے کو،ہم نے چودہ تاریخ کو سی ای سی کی میٹنگ بلالی ہے،پی ڈی ایم کے تمام فیصلوں کی توصیخ کی جائے گی۔13 دسمبر کو نواز شریف جلسے سے خطاب کریں گے۔