مدینہ منورہ

مدینہ منورہ کے قریب بس حادثہ، 35 غیرملکی شہری جاں بحق

مدینہ منور ہ (عکس آن لائن)سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے قریب بس حادثے کے نتیجے میں 35 غیرملکی مسافر جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ مدینہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حادثہ مدینہ منورہ سے 170 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع حجرہ روڈ پر نجی بس مسافروں کو لے کر جارہی تھی کہ ایک لوڈر سے ٹکرا گئی۔

عرب نیوز نے بتایا کہ بس میں 39 افراد سوار تھے، جن میں سعودی عرب میں مقیم ایشیائی اور عرب شہری بھی شامل تھے۔سعودی پریس ایجنسی نے مزید کہا کہ زخمیوں کو الحمنہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

88 تبصرے “مدینہ منورہ کے قریب بس حادثہ، 35 غیرملکی شہری جاں بحق

اپنا تبصرہ بھیجیں