ملتان (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج جاری رہیگا۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر آباد واقعے کی ایف آئی آر کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، مدعی کی مرضی کے مطابق ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو قانونی آپشنز موجود ہیں۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے حملے کے بعد شوکت خانم ہسپتال سے گفتگو میں کہا کہ ٹھیک ہوتے ہی کال دوں گا، پھر سڑکوں پر نکلوں گا اور 3 افراد کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے۔