لاہور(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدرسے میں دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے ۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بچوں کو ہونے والے نقصان نے انتہائی رنجیدہ کر دیا ہے ،جن مائوں کی گودیں اجڑ گئی ہیں ان کے دکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کوصحتیابی عطا فرمائے۔
علاوہ ازیں مریم نواز نے حفیظ سینٹر کادورہ موخر کر دیا۔ مریم نواز نے پشاور کے مدرسہ میں دہشتگردی کے افسوس میں دورہ موخر کیا ۔مریم نواز نے سہ پہر کے وقت آتشزدگی سے متاثرہ حفیظ سینٹر کے تاجروں اور دکانداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے جانا تھا ۔