لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے چمکتی جلد کا راز پوچھنے والے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر گلوکارعلی ظفر سے ایک صارف نے سوال پوچھا کہ سب چھوڑو یہ بتاؤ کہ جلد پر اتنی چمک کیسے آتی ہے؟، اس پر اداکار نے جواب دیا کہ میں نے کبھی کوئی کریم استعمال نہیں کی۔
علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ جلد پر چمک کبھی بھی ان کریموں سے نہیں آتی جن کو بیچنے اور لوگوں کو متوجہ کرنے کیلئے ”فئیرنیس” اور ”گلو” جیسے پرکشش الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں، اصل چمک اندر سے آتی ہے۔
گلوکار نے کہا کہ اچھا سوچو، نیت صاف رکھو، اچھا کھاؤ پیو، روح کو پاک رکھو، غیبت مت کرو، ورزش کرو اور ہاں ماں باپ کی خدمت کرو تو سب چمک جائے گا۔